سوشل میڈیا پر آمدن کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں:ڈکی بھائی

03:54 PM, 19 Dec, 2025

لاہور:سوشل میڈیا شخصیت سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد اپنے پہلے وی لاگ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی آمدن کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں درست نہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے چینل پر مواد کی مکمل پابندی کے تحت کام کرتے ہیں اور اشتہارات سے متعلق کوئی مالی فائدہ فی الحال حاصل نہیں ہو رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے ذاتی کاروبار کے معاملات قریبی ساتھی دیکھ رہے ہیں اور وہ آہستہ آہستہ معمول کی زندگی کی طرف واپس آ رہے ہیں

مزیدخبریں