ایل این جی سرپلس ختم، جنوری 2026 سے مقامی گیس کنویں بحال کرنے کا فیصلہ

03:43 PM, 19 Dec, 2025

کراچی :وفاقی حکومت نے قطر سے اضافی ایل این جی کارگوز منسوخ ہونے کے بعد جنوری 2026 سے بند مقامی گیس فیلڈز دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 35 ایل این جی کارگوز منسوخ کیے جائیں گے جس سے قومی خزانے کو 201 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے گیس سسٹم پر دباؤ کم ہوگا اور توانائی کے شعبے کے مالی مسائل میں بھی بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں