صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی

09:44 AM, 19 Dec, 2025

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو وزارتِ قانون و انصاف نے باضابطہ طور پر نوٹیفائی کر دیا۔

یہ قدم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اٹھایا گیا، جس میں عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تقرری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ ہائیکورٹ نے اپنی حکم میں کہا تھا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی اس وقت کالعدم سمجھی جائے گی کیونکہ وہ جج کے عہدے پر فائز ہونے کے وقت ایل ایل بی کی درست ڈگری نہیں رکھتے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا تھا، اور وزارتِ قانون کو حکم دیا تھا کہ وہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

اس فیصلے کے بعد وزیرِ قانون نے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، جس کی منظوری صدرِ مملکت نے دی۔

مزیدخبریں