قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر،بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے ہرا دیا

07:46 PM, 19 Aug, 2026

بیلجیئم : ہاکی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر قومی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔

بھارت نے میچ کے پہلے کوارٹر میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں بھی بھارتی ٹیم نے ایک، ایک گول کرکے پاکستان کے لیے واپسی کے تمام راستے تقریباً بند کر دیے۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو جبکہ سفیان خان نے ایک گول کیا، تاہم قومی ٹیم بھارتی دفاع کو مزید نقصان پہنچانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کوئی میچ نہیں جیتا۔ پاکستان کو افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست ہوئی، جبکہ ویلز کے خلاف میچ برابر رہا۔

یوں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا ہاکی ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا اور قومی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔

مزیدخبریں