بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، وفاقی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

03:22 PM, 19 Aug, 2026

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی۔

درخواست میں حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ فریقین کو نوٹس جاری کیے اور انہیں سنے بغیر حکم جاری کیا گیا۔

حکومت کے مطابق درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق اہم قانونی نکتے کو مؤخر کرکے یکطرفہ طور پر عبوری حکم جاری کیا گیا، حالانکہ عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

نظرثانی درخواست میں مزید کہا گیا کہ رول 197 سے ہٹ کر حکم جاری کرنا ریکارڈ پر موجود نمایاں قانونی خامی ہے۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی ہے۔

مزیدخبریں