اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

02:41 PM, 19 Aug, 2026

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

حاقان فیدان نے اسحاق ڈار کو رواں ماہ استنبول میں ہونے والے ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقائی امن و استحکام اور خطے کی تازہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی معاملات پر باہمی مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں