گلگت بلتستان کے عوام کو پیپلز پارٹی تنہا نہیں چھوڑے گی، سردار سلیم حیدر

12:32 PM, 19 Aug, 2026

لاہور:لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر عمران ندیم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

سردار سلیم حیدر خان نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عوامی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں