سعودی سفیر نواف المالکی کی نواز شریف اور مریم نواز سے الوداعی ملاقات

11:35 AM, 19 Aug, 2026

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے پر سعودی سفیر کی خدمات کو سراہا اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو قابلِ فخر قرار دیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

مزیدخبریں