بیلجیئم :ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں پاکستان آج روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلے گا۔ اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے قومی ٹیم کو ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی، جبکہ بھارت کو ڈرا کی صورت میں بھی اگلے مرحلے کا ٹکٹ مل جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔
گرین شرٹس نے ایونٹ کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 4-1 کی شکست سے کیا تھا، جبکہ ویلز کے خلاف قومی ٹیم کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔
گروپ ڈی میں پاکستان کے لیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ قومی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی کا دارومدار بھارت کے خلاف کامیابی پر ہے، جس کے باعث دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں شائقین کی نظریں پاکستان کی کارکردگی پر مرکوز ہیں