راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس پر انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 21.5 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ گوالمنڈی میں پانی کی سطح 16 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث نالہ لئی سے ملحقہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
انتظامیہ نے کٹاریاں کے اطراف نشیبی علاقوں میں الرٹ جبکہ گوالمنڈی میں پری الرٹ جاری کردیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نالہ لئی کے قریب جانے سے گریز کریں اور پانی کی صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔
راولپنڈی میں سید پور کے مقام پر 66 ملی میٹر، بوکڑہ میں 65، پی ایم ڈی میں 58، پیر ودھائی میں 58، گولڑہ اور نیو کٹاریاں میں 52، شمس آباد میں 48 جبکہ کچہری میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوئی،