عمران خان نے جیل میں جو حالات دیکھے، اس کا اندازہ پہلے نہیں تھا:جاوید ہاشمی

08:40 PM, 19 Aug, 2025

راولپنڈی: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے جیل میں جس قسم کی مشکلات برداشت کیں، وہ ان کے تصور سے بھی باہر تھیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اڈیالہ جیل میں وقت گزارا ہے، لیکن عمران خان کو جس انداز میں قید میں رکھا گیا، اس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی آج جو باتیں کر رہے ہیں، وہ دراصل وہی باتیں ہیں جو میں نے انہیں برسوں پہلے سمجھائی تھیں۔ "اب وہ کہہ رہے ہیں کہ آخری سانس تک لڑوں گا، کیونکہ انہیں میری بات کی حقیقت کا ادراک ہو چکا ہے۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ آئین، قانون اور سیاست کو کمزور کیا جا رہا ہے، جبکہ عدلیہ کی آزادی بھی خطرے میں ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ 9 مئی کے واقعات پر انکوائری کمیشن کیوں نہیں بنایا جا رہا؟ "اس معاملے کی غیر جانبدار تحقیقات وقت کی ضرورت ہیں۔"

مزیدخبریں