اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء موقع پر موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا جا رہا ہے اور حکومت تمام ممکنہ وسائل استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے امدادی کاموں میں مصروف اداروں اور عملے کی بھرپور محنت کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔