کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج تیز رفتاری سے اضافہ دیکھا گیا اور بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔ سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور شیئرز کی خریداری نے اس اضافہ میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ کارکردگی مارکیٹ میں اعتماد کی بحالی اور معیشت کی بہتری کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔