شہر قائد میں ایک بار پھر تیز بارش، معمولاتِ زندگی درہم برہم

کراچی میں موسلادھار بارش، شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب، بجلی کی فراہمی معطل، تقریبات منسوخ

06:04 PM, 19 Aug, 2025

کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر تیز بارش نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے۔ بارش کے باعث کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں سب سے زیادہ 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آئندہ 3 سے 4 روز مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کے-الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔ اس صورتحال نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔


بارش کے پیش نظر سرکاری و نجی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں