برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

03:28 PM, 19 Aug, 2025

لندن : برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین نے زور دیا ہے کہ یوکرین میں جنگ فوری طور پر رک جانی چاہیے۔ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک سکیورٹی کی گارنٹی نہیں ملتی، تب تک کوئی اصل پیش رفت نہیں ہو سکتی، اور آج امن کے حوالے سے اہم بات چیت متوقع ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ کے ہر ملک کو سکیورٹی کی گارنٹی چاہیے، اور اتحادی مل کر یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے کام کریں گے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ جنگ بند ہو جائے، اگرچہ اگلے مراحل زیادہ پیچیدہ ہو سکتے ہیں، لیکن اس ملاقات سے یقیناً مدد ملے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی یوکرینی صدر سے ملاقات کے بعد کہا کہ جنگ مسئلہ حل نہیں کرتی، بے گناہ لوگ مارے جا رہے ہیں، اس لیے امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس جنگ سے تنگ آ چکی ہے اور دیرپا امن کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ روکنے کی مثال بھی دی۔

مزیدخبریں