آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں سے بھاری جانی و مالی نقصان، 23 افراد جاں بحق

02:00 PM, 19 Aug, 2025

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ مون سون بارشوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ مختلف حادثات میں اب تک 23 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں 167 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 635 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 49 دکانیں بھی متاثر ہوئیں اور 212 مویشی ہلاک ہو گئے۔

شدید بارشوں سے 11 پن چکیاں دریا برد ہو گئیں، اور نیلم وادی، جہلم ویلی سمیت کئی علاقوں میں 25 رابطہ پل پانی میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلوں نے مجموعی طور پر 50 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

مزید نقصان میں 4 اسکولوں کی تباہی، 40 نہروں، 59 واٹر سپلائی سکیموں، اور 14 گاڑیوں کا متاثر ہونا شامل ہے۔

وادی نیلم میں خاص طور پر نقصان زیادہ ہوا جہاں 10 پل، 2 پن بجلی منصوبے اور 40 نہری پراجیکٹس تباہ ہو چکے ہیں۔

محکمہ نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، تاہم بارشوں کے تسلسل کے باعث بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں