کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے دن بھی مارکیٹ میں زور دار تیزی دیکھنے کو ملی۔ آغاز ہی میں انڈیکس میں تیزی آئی اور یہ پہلی بار 1 لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 49 ہزار 185 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پچھلے دن انڈیکس نے 1704 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح حاصل کی تھی۔