’ایران سے جنگ امریکی عوام کی خواہش نہیں‘، سابق نائب صدر کملا ہیرس کا ٹرمپ پالیسیوں پر کڑا وار

11:35 AM, 19 Apr, 2026

واشنگٹن: سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ امریکی مفادات کے بجائے بیرونی اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس محاذ آرائی سے امریکہ کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
 کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنے پر مجبور کیا، حالانکہ امریکی عوام ایسی کسی بھی جنگ کے حق میں نہیں تھے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکہ کو ان تنازعات سے دور رہنا چاہیے جن کا براہِ راست تعلق ملکی سلامتی سے نہ ہو۔ ان کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے عوامی خواہشات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔سابق نائب صدر نے خبردار کیا کہ اس جنگی جنون نے نہ صرف خطے کا امن تباہ کیا بلکہ محاذِ جنگ پر موجود امریکی فوجیوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس ایران کی ناکہ بندی اور مذاکرات کے پیچیدہ مرحلے سے گزر رہا ہے۔ اس بیان سے امریکی سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں