واشنگٹن اور تہران میں لفظی جنگ تیز: ’امریکہ ناکہ بندی سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا‘، ایران کا دوٹوک جواب

09:50 AM, 19 Apr, 2026

تہران: امریکہ اور ایران کے درمیان جاری اعصاب شکن معرکہ آرائی میں نیا موڑ آگیا ہے۔ ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ باقر قالیباف نے امریکی صدر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ طاقت اور دھونس کے ذریعے ایران سے مراعات حاصل کرنا ممکن نہیں۔
باقر قالیباف نے امریکی صدر کی جانب سے ناکہ بندی کے اشارے کو "بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی دھمکیاں مذاکراتی عمل کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اپنی غلط فہمی دور کر لینی چاہیے کہ وہ ناکہ بندی سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا۔
 ایرانی وفد کے سربراہ نے تصدیق کی کہ بات چیت میں کچھ حد تک پیش رفت تو ہوئی ہے، لیکن تہران اور واشنگٹن کے موقف میں ابھی بھی "بہت زیادہ فاصلہ" موجود ہے جسے ختم کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا تھا کہ وہ ایران کو آبنائے ہرمز بند کر کے امریکہ کو "بلیک میل" کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مذاکرات کا رخ مثبت ہے۔

مزیدخبریں