فلسطینی صدر کا اہم دورہ، شام میں فلسطینیوں کے مسائل پر توجہ

05:54 PM, 19 Apr, 2025

دمشق: فلسطینی صدر محمود عباس طویل عرصے کے بعد شام کے دورے پر دارالحکومت دمشق پہنچے، جہاں صدر بشار الاسد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر محمود عباس جب دمشق ایئرپورٹ سے صدارتی محل "پیپلز پیلس" پہنچے تو شامی صدر نے خود دروازے پر آ کر ان کا خیرمقدم کیا۔ فلسطینی صدر سرخ قالین پر چلتے ہوئے محل میں داخل ہوئے، جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر دونوں صدور نے فلسطین اور شام کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، شام میں مقیم فلسطینیوں کے امور کو سہل بنانے، اور خطے کو درپیش مشترکہ خطرات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

یاد رہے کہ محمود عباس ان عالمی شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے صدر بشار الاسد کو دوبارہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد دی تھی۔ ان کا حالیہ دورہ شام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے احیاء کی ایک اہم علامت سمجھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں