کراچی: سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے منتظر افراد کے لیے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے برقرار رہی۔
اسی طرح عالمی صرافہ منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور فی اونس سونا 3,326 امریکی ڈالر پر برقرار ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ مالیاتی حالات، شرحِ مبادلہ میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث سونے کی قیمتیں فی الحال ایک ہی سطح پر قائم ہیں۔