ایئرپورٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

02:04 PM, 19 Apr, 2025

کراچی :پاکستان میں ایئرپورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا حکم دے دیا گیا ہے۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ ہدایت دی ہے تاکہ ملک بھر میں ایئرپورٹس کی نگرانی کو بہتر بنایا جا سکے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق، یہ اقدام انسانی سمگلنگ اور گداگری کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ کیمروں کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے کی جائے گی تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا فوری طور پر پتہ چل سکے۔ یہ فیصلہ ایئرپورٹس پر سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے مسافروں کی بہتر حفاظت بھی یقینی بنائی جائے گی۔

مزیدخبریں