طبی عملے کی ہڑتال کے باعث لاہور میں سرکاری ہسپتالوں کی سروسز متاثر

01:26 PM, 19 Apr, 2025

لاہور:شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز اور پرچی کاؤنٹرز بند کر دیے گئے۔ جناح، سروسز، گنگارام اور پی آئی سی سمیت متعدد ہسپتالوں میں مریض علاج کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔

ہڑتال کا سبب گرینڈ ہیلتھ الائنس اور پولیس کے درمیان جھڑپ بنی، جس کے بعد احتجاجاً تمام غیر ہنگامی خدمات معطل کر دی گئیں۔ حکومت نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بات چیت کا عندیہ دیا ہے، تاہم مریض تاحال مشکلات کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں