اسلام آباد: جی سی سی کانفرنس کے تسلسل میں پاکستان اور قطر نے انسداد منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کر لیا۔ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں قطری وفد کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
قطری وفد کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ اس اشتراک کو عملی شکل دینے کی سمت ایک مثبت اشارہ ہے۔ یہ شراکت داری نہ صرف انسداد منشیات کے شعبے میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی مستحکم کرے گی۔