نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو: وزیر داخلہ کا پاکستان کی پولیس کی تربیت کو جدید بنانے کا عزم

01:01 PM, 19 Apr, 2025

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے ملاقات کی، جس میں دونوں نے پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے اور ملکی افسران نے ان مشنز میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کی تنظیم نو کا بھی اعلان کیا، جس کا مقصد پولیس افسران کی تربیت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے اس ادارے میں امن مشنز کے لئے ریجنل کورسز کرانے کی پیشکش بھی کی۔ وزیر داخلہ نے اقوام متحدہ کی جینڈر پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پولیس سروس میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں