زلزلے کے جھٹکوں نے پورا ملک دہلا دیا

12:06 PM, 19 Apr, 2025

لاہور:لاہور ہو یا پشاور، سوات ہو یا اسلام آباد زلزلے کے غیر متوقع جھٹکوں نے ملک بھر میں خوف کی فضا پیدا کر دی۔

دفاتر میں کام کرتے ملازمین، گھروں میں آرام کرتی خواتین، سکولوں میں بچے،سب گھبراہٹ میں کھلی جگہوں کی طرف دوڑ پڑے، زبان پر بے ساختہ کلمہ طیبہ جاری تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 5.9 اور مرکز جلال آباد (افغانستان) کے قریب تھا۔ سرینگر تک جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ پاکستان میں متعدد شہروں میں گھروں کی دیواریں اور کھڑکیاں لرز گئیں۔

اگرچہ تاحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن شہریوں کے دلوں پر ایک اور خدشے کی پرچھائیاں ضرور چھوڑ گیا ہے۔

مزیدخبریں