پاکستان آرمی کی پہچان کردار، حوصلہ اور مہارت ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں سامنے آتی ہے: آرمی چیف

11:25 AM, 19 Apr, 2025

راولپنڈی:کھاریاں کی دھرتی ایک بار پھر گواہ بنی ایسی مشقوں کی جن میں نہ صرف جنگی مہارتیں آزمائی گئیں بلکہ مختلف اقوام کے سپاہیوں نے ایک دوسرے سے سیکھنے کا جذبہ بھی ظاہر کیا۔

آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ (PATS) مقابلے، جو 14 سے 18 اپریل تک جاری رہے، ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوئے۔ پاکستان آرمی کے زیر اہتمام ان مشقوں میں 15 ممالک کی افواج شریک ہوئیں اور دنیا بھر کے مبصرین نے اپنی موجودگی سے اسے عالمی فورم میں اہمیت دی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کی پہچان کردار، حوصلہ اور مہارت ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں سامنے آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ PATS مشقیں ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جہاں عسکری صلاحیت اور عالمی تعاون ساتھ ساتھ فروغ پاتے ہیں۔

اختتامی تقریب میں نہ صرف فاتح ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا بلکہ بین الاقوامی مبصرین نے مشقوں کے معیار اور پاک فوج کے انتظامات کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں