جی سی یو کے طالب علم فیضان احمد کا منفرد کارنامہ، 21 روز میں سکردو تک 1100 کلومیٹر دوڑمکمل

05:26 PM, 18 Sep, 2026

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علم فیضان احمد نے 21 روز میں سکردو تک 1100 کلومیٹر طویل دوڑ مکمل کرلی۔

 نوجوان ایتھلیٹ نے یہ مہم پاک فوج کے شہداء کے نام کی۔ فیضان احمد کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنا اور کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

 سکردو پہنچنے پر فیضان احمد کا مقامی افراد نے پرتپاک استقبال کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا۔ ڈپٹی کمشنر سکردو، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر اسپورٹس نے بھی نوجوان ایتھلیٹ کا استقبال کیا۔

 فیضان احمد کے مطابق ناران سے بابوسر ٹاپ تک دشوار گزار چڑھائی جبکہ لاہور سے جہلم تک شدید گرمی سفر کے دوران بڑے چیلنجز رہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ سال لاہور سے کراچی تک دوڑ مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔

مزیدخبریں