لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایکسپو سنٹر لاہور پہنچیں، جہاں انہوں نے تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ نے آٹو موبائل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں سے ملاقات کی اور ان سے شعبے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مریم نواز نے قومی معاشی ترقی میں آٹو موبائل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ آٹو شو میں آٹو موبائل شعبے سے متعلق مختلف مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی بھی پیش کی جا رہی ہے۔