کوہاٹ دھماکا، صدر اور وزیراعظم کی مذمت، شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی

03:37 PM, 18 Sep, 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

 صدر مملکت نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردی کے واقعے کو بزدلانہ اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

 وزیراعظم نے شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے عزم کو سراہا۔

 دریں اثنا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے بھی کوہاٹ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں اور دیگر جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزیدخبریں