افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش، خواتین پر پابندیاں بڑا چیلنج قرار

12:47 PM, 18 Sep, 2026

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش، خواتین پر پابندیاں بڑا چیلنج قرارنیویارک اقوام متحدہ نے افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں، حکمرانی کے مسائل اور دہشتگردی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ اور سلامتی کونسل میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کو ایک اہم چیلنج قرار دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے تعلیم، روزگار اور عوامی زندگی میں شرکت پر عائد پابندیاں بدستور برقرار ہیں، جبکہ ان پابندیوں کے انسانی حقوق اور معاشرتی زندگی پر اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

 اقوام متحدہ نے افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی اور ملک سے پیدا ہونے والے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے خطرات کی جانب بھی توجہ دلائی ہے۔

 عالمی ادارے نے افغانستان میں انسانی حقوق کے تحفظ، خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی اور ایک جامع حکمرانی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مزیدخبریں