اسحاق ڈار سے برطانوی اور ترک سفیروں کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو

12:29 PM, 18 Sep, 2026

اسحاق ڈار سے برطانوی اور ترک سفیروں کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو
اسحاق ڈار سے برطانوی اور ترک سفیروں کی ملاقات، تعاون مزید بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کے حالیہ دورۂ برطانیہ میں طے پانے والی مفاہمت پر بھی گفتگو ہوئی اور باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 بعد ازاں ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

 ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں