وزیر اعلی مریم نواز کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ، جدید کینسر علاج کے مراکز کا افتتاح

11:20 AM, 18 Sep, 2026

ملتان:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور کوابلیشن و کینسر سنٹر کا افتتاح کردیا، جبکہ پیٹ سی ٹی سائیکلوٹرون سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔

 وزیراعلیٰ نے کوابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کی۔ کمالیہ کی 55 سالہ مسرت ارشد کامیاب علاج پر جذباتی ہوگئیں اور خوشی سے رو پڑیں۔

 مریم نواز نے میاں چنوں کی 24 سالہ نسرین کی بھی عیادت کی اور اس سے شفقت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

 دورے کے دوران مریم نواز عوام کے درمیان بھی گئیں، شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور جدید علاج کے مراکز کا جائزہ بھی لیا۔

مزیدخبریں