آئی سی سی ایوارڈز: سونال ڈینوشا اور لوسی بارنیٹ اگست کے بہترین کھلاڑی قرار

08:26 AM, 18 Sep, 2026

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے نتائج جاری کردیے، جس میں سری لنکا کے سونال ڈینوشا اور آئل آف مین کی لوسی بارنیٹ نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔

مینز کیٹیگری میں سونال ڈینوشا کو ان کی عمدہ ٹیسٹ کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز میں تین سنچریاں بنا کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور پہلی مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ حاصل کیا۔

ڈینوشا کے ساتھ انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل تھے۔

خواتین کی کیٹیگری میں آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نے کامیابی حاصل کی۔ وہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز جیتنے والی اپنے ملک کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں