ایشیا کپ 2025: سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سےہرادیا

11:51 PM, 18 Sep, 2025

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی20 کے 11 ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جبکہ افغانستان کا مقابلہ اسی مرحلے پر ختم ہوگیا۔

گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، جس میں محمد نبی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکے اور 3 چوکے لگائے اور 60 رنز اسکور کیے۔

جواب میں سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔ کوشال مینڈس نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کمیندو مینڈس نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔

آخری اوور میں محمد نبی نے دھواں دار کارکردگی دکھائی اور دنتھ ویلا لاگے کو پانچ چھکے لگائے، جس کی بدولت افغانستان نے آخری اوور میں 32 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے راشد خان اور ابراہیم زادران نے 24، 24 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کے بولر نوان تُشارا نے چار وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

مزیدخبریں