چمن بارڈر پر دھماکے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے

09:38 PM, 18 Sep, 2025

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے کے باعث پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد حکومت بلوچستان نے معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق، دھماکا مسافروں کے سامان میں چھپائے گئے بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ متاثرہ افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موقع وقوع کو گھیرے میں لے کر واقعے کے محرکات اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کی دوبارہ پیش رفت کو روکا جا سکے۔

مزیدخبریں