ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں میڈل سے محروم، بھارت کے نیرج چوپڑا بھی باہر

06:51 PM, 18 Sep, 2025

ٹوکیو : ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔ ان کی چوتھی تھرو میں دو فاولز کی وجہ سے وہ ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

اسی طرح دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

کیشورن والکوٹ (ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو) نے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے سلور اور کرٹس تھامسن نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ارشد ندیم نے اپنی پہلی کوشش میں 82.73 میٹر کا اچھا تھرو کیا، تیسری کوشش میں 83.75 میٹر تک پہنچے، مگر دوسری اور چوتھی کوشش فاول رہیں۔ مسلسل دو فاول کے بعد انہوں نے کوچ سلمان بٹ سے مشورہ بھی کیا۔

مزیدخبریں