امریکا اور برطانیہ کے مابین نیا تجارتی معاہدہ طے پا گیا

06:25 PM, 18 Sep, 2025

لندن : امریکا اور برطانیہ نے معاشی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم تجارتی معاہدہ کر لیا ہے۔ اس تاریخی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے باقاعدہ دستخط کیے۔

تقریب کے دوران وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور امریکا آئندہ دنوں میں مشترکہ معاشی ترقی کے لیے مختلف تجارتی میدانوں میں مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "امریکا نہ صرف ہمارا قریبی اتحادی بلکہ اہم تجارتی پارٹنر بھی ہے۔ ہم صدر ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔"

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ "برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہماری خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔ ہم وزیراعظم اسٹارمر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم نے اس معاہدے کے تحت درآمدی محصولات (ٹیرف) میں خاطر خواہ کمی کی ہے۔"

یاد رہے کہ امریکی صدر گزشتہ روز سرکاری دورے پر لندن پہنچے تھے، جہاں ان کے اعزاز میں ونزر کاسل میں برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

مزیدخبریں