سونے کی قیمت میں وقفہ، مسلسل گراوٹ کے بعد آج استحکام

05:21 PM, 18 Sep, 2025

کراچی : پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا، اور فی تولہ سونے کی قیمت بدستور 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر موجود ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں سونا 3668 امریکی ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 3,88,600 روپے پر آ گیا تھا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ استحکام عالمی مالیاتی منڈیوں میں جاری غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور معاشی عوامل کے باعث ہے۔ سرمایہ کاروں کی نظریں آئندہ دنوں میں ہونے والی عالمی معاشی پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

مزیدخبریں