اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

01:59 PM, 18 Sep, 2025

لاہور : محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بعض پہاڑی علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں بارش کے ساتھ گرج چمک متوقع ہے، اور چند جگہوں پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے کئی شہروں جیسے لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، فیصل آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی کہیں بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ اور بٹگرام میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں بھی بارش کے ساتھ گرج چمک ہو سکتی ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، مگر بالائی خیبرپختونخوا میں چند جگہ بارش ہوئی جبکہ کراچی میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

مزیدخبریں