پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ امدادی کارروائیاں جاری

10:40 AM, 18 Sep, 2025

بہاولپور: بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پاک فوج اور سول انتظامیہ نے مل کر امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ دریائے ستلج کے آس پاس کے علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں تاکہ متاثرین کو فوری مدد پہنچائی جا سکے۔

پاک فوج نے مفت میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں سیلاب زدگان کا علاج کیا جا رہا ہے اور ان کو ضروری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ فوجی اہلکار متاثرین کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے اور ان کی دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی مصروف ہیں۔

کمانڈر بہاولپور کور نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور کہا کہ افواج پاکستان سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اپنی مدد جاری رکھیں گی۔

تمام متعلقہ محکمے اور ادارے مل کر متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں تاکہ یہ لوگ جلد از جلد اپنی زندگی معمول پر لا سکیں۔

مزیدخبریں