پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

07:47 PM, 18 Oct, 2025

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں سال نومبر میں منعقد ہوگی، جس میں زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے باقاعدہ طور پر سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

تینوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلے 17 سے 29 نومبر کے دوران راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جب کہ 19 نومبر کو سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

سیریز کے بقیہ پانچ میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کیے گئے ہیں، جہاں شائقین کرکٹ کو عالمی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مزیدخبریں