موت آتی جاتی چیز ہے:عشرت فاطمہ نے موت کی جھوٹی خبروں کی تردید کر دی

02:52 PM, 18 Oct, 2025

لاہور : پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر نیوز کاسٹر اور ریڈیو میزبان عشرت فاطمہ نے اپنی موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہونے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اور موت آتی جاتی چیز ہے۔

عشرت فاطمہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جب وہ ریڈیو پاکستان سے گھر واپس آئیں تو فون کالز کی بھرمار ہوئی، جن میں اداکار توثیق حیدر نے انہیں موت کی جھوٹی خبروں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا، "مجھے موت سے کوئی خوف نہیں، لیکن مجھے اس بات کی فکر ہوئی کہ کہیں میرے بارے میں کوئی ایسی غلط خبر نہ پھیلی ہو جس سے میرا اور میرے خاندان کا وقار متاثر ہو۔"

عشرت فاطمہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنے والدین کے لیے حج کر سکیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دعاؤں کی بدولت آج یہاں ہیں اور ہمیشہ مداحوں کی دعاؤں کی محتاج رہیں گی۔

عشرت فاطمہ کی جانب سے یہ بیان سوشل میڈیا پر پھیلی جھوٹی موت کی خبروں کے بعد سامنے آیا۔

مزیدخبریں