جعفر ایکسپریس دھماکے کے بعد پاکستان ریلوے کو ہر ٹرین میں 3 جَیمر نصب کرنے کی ہدایت

01:22 PM, 18 Oct, 2025

اسلام آباد :پاکستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو حکم دیا ہے کہ دہشتگرد حملوں سے بچاؤ کے لیے ہر ٹرین میں تین جَیمر نصب کیے جائیں اور حساس علاقوں میں حفاظتی گشت بڑھایا جائے۔ یہ فیصلہ 7 اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد لیا گیا، جس میں پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور سات افراد زخمی ہوئے تھے۔

اجلاس میں پاکستان ریلوے کی زمینوں پر قبضوں، اور کراچی-پپری فریٹ کوریڈور منصوبے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سیکریٹری پاکستان ریلوے نے بتایا کہ یہ منصوبہ کیماڑی سے شروع ہو کر کراچی پورٹ کو پپری سے جوڑے گا اور اس کے تحت دو نئی ریلوے لائنیں بچھائی جائیں گی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ریلوے کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کا مسئلہ بڑھ رہا ہے، خاص طور پر سکھر میں جہاں 3,253 ایکڑ پر تجاوزات قائم ہیں اور 457 ایکڑ زمین پر بااثر مافیا قابض ہے۔

مزیدخبریں