بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 خوارج دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمد

12:25 PM, 18 Oct, 2025

بنوں : خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کے خلاف کی گئی، جس میں گروپ کے سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طارق کچھی گروپ گزشتہ دو سالوں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری کے معاملات بھی چلاتا رہا۔ علاوہ ازیں، یہ گروپ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردوں کی دراندازی میں سہولت کار بھی تھا۔

مزیدخبریں