محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ، سرمایہ کاری اور تعلقات کی نئی شروعات

10:50 PM, 18 Nov, 2025

واشنگٹن: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر ٹرمپ نے ولی عہد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد بن سلمان مستقبل کے بادشاہ ہیں۔

دونوں نے سعودی عرب کی 600 بلین ڈالر سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور امریکی مارکیٹ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ صدر ٹرمپ نے پٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں اقدامات کا ذکر بھی کیا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیش رفت کے لیے منصوبے بنائے جائیں گے۔

مزیدخبریں