انٹرنیٹ سروسز میں بڑی خرابی، کلاؤڈ فلیئر کی وجہ سے متعدد ویب سائٹس متاثر

06:26 PM, 18 Nov, 2025

کیلیفورنیا:دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو ایک بڑی خرابی کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم ویب سائٹس اچانک بند ہو گئی ہیں۔ یہ مسئلہ کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، جس نے صارفین کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق، آج دوپہر سے متعدد ویب سائٹس کی کارکردگی میں نمایاں سست روی دیکھی گئی، جس کے بعد صارفین کو ویب سائٹس کھولنے پر ایرر 500 کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، کلاؤڈ فلیئر کا ڈیش بورڈ اور اے پی آئی بھی غیر فعال ہیں۔

ویب سائٹس کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ مسائل کلاؤڈ فلیئر کی خرابی کی وجہ سے ہیں، جس نے دنیا بھر میں مختلف ویب سروسز اور پلیٹ فارمز کو متاثر کیا ہے۔

مزیدخبریں