لاہور:اداکار اور گلوکار فواد خان نے کہا ہے کہ پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں شمولیت پر تنقید کا سامنا کرنے پر ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اور ضروری نہیں کہ سب لوگ ان کے بارے میں مثبت بات کریں۔
فواد خان نے فلم ’نیلوفر‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے تجربے کو خوشگوار اور مفید قرار دیا، اور کہا کہ دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو یہ خیال ہے کہ وہ صرف اداکاری کرتے ہیں اور گلوکاری نہیں آتی تو یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ فواد خان اس وقت ملک کے سب سے بڑے موسیقی مقابلے پاکستان آئیڈل کے ججز پینل کا حصہ ہیں، جس پر مختلف حلقوں میں ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔