ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک اور سرد موسم رہنے کا امکان

01:26 PM, 18 Nov, 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور صبح و رات کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسکردو میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جبکہ پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی دھند چھائی رہی۔

لاہور کی فضائی آلودگی کی صورتحال بھی بدستور خراب ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 337 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وقت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے شہریوں کی صحت متاثر ہو رہی ہے، اور خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں