پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

12:59 PM, 18 Nov, 2025

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ انڈیکس 162,171 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ کل کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 248 پوائنٹس کی کمی آئی تھی، اور انڈیکس 161,687 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آج کی تیزی نے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ رجحان آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

مزیدخبریں